بنوں: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا سے ایم ایم اے کے امیدوار اکرم خان درانی کی گاڑی پر نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی تاہم اکرم درانی محفوظ رہے۔
قبل ازیں بھی اکرم درانی کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم آج صبح اکرم درانی کی گاڑی پر بسیہ خیل کے علاقے میں فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔