فاٹا: (روزنامہ دنیا) فاٹا کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور قومی کھلاڑی عبدالصمد آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے شاہکس کے مقام پر نامعلوم افراد نے قومی کھلاڑی عبدالصمد آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے، انہیں فوری حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ واضح رہے کہ عبدالصمد آفریدی نے کئی بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔