لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں امام مسجد کے تشدد سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر موبائل فون پر بیلنس لوڈ نہ کرانے پر بچے کو لوہے کا راڈ مارا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
واقعہ تھانہ شالیمار کی حدود میں پیش آیا۔ دو روز قبل امام مسجد نے 7 سالہ عبد الاحد کو موبائل فون کا بیلنس لوڈ کرانے کا کہا، مگر بچہ بیلنس لوڈ نہ کراسکا جس پر امام مسجد احمد رضا نے لوہے کا راڈ مارا۔
بچے کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی۔