لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکیورٹی کے باوجود سرکاری ہسپتال بھی چوروں سے محفوظ نہ رہے۔
میو ہسپتال کے نارتھ میڈیسن فی میل وارڈ میں چوری کی واردات، نامعلوم چور وارڈ سے ایل ای ڈی لے اڑا، واردات 7 جولائی کی رات ساڑھے 8 بجے ہوئی۔ ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس چور رات 8 بج کر 28 منٹ پر اطراف کا جائزہ لینے کے بعد نارتھ میڈیسن فی میل وارڈ میں داخل ہوا اور ایل ای ڈی لے کر رفو چکر ہوگیا۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے اندراج مقدمہ کی درخواست چوکی میو ہسپتال میں جمع کرا دی ہے۔