فیصل آباد: منشیات فروش گرفتار، چرس اور شراب برآمد

Last Updated On 09 July,2018 10:47 pm

فیصل آباد: (روزنامہ دنیا) فیصل آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 8 منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لی۔

جھال پل کے نیچے دو افراد سے د و کلو چرس پکڑی گئی، دیگر مقامات پر 6 منشیات فروشوں سے 90 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز کالونی کے علاقہ جھال پل کے نیچے لگائے گئے ناکہ پر اے ایس آئی ادریس واہلہ نے خیبر ایجنسی جمرود کے رہائشی دو ملزمان فیاض آفریدی اور عثمان غنی کو روک کر چیکنگ کی تو ان کے قبضہ سے دو کلوگرام چرس برآمد ہوگئی، لاری اڈا میں افضال سے 10لیٹر، کشمیر چوک جھمرہ روڈ پر ساجد مسیح سے 20 لیٹر، چک نمبر57 ج ب میں امتیاز سے 20 لیٹر، چک نمبر 83 گ ب میں مظہر اور چک نمبر 243 رب میں صدام سے 20 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کو حوالات میں بند کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے ہیں۔