گھوٹکی: لوہی پل کے مقام پر 2 گروپوں میں خونی تصادم

Last Updated On 10 July,2018 07:34 pm

گھوٹکی: (دنیا نیوز) گھوٹکی کے قریب دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گھوٹکی کے قریب لوہی پل کے مقام پر دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کے باعث 8 سالہ بچی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ دونوں فریقین کے درمیان غیرت کے معاملے پر جھگڑا تھا۔ بھیری اور گھوٹو برادری میں سیاہ کاری کے معاملے پر تنازع چل رہا ہے۔ گھوٹو برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ کر کہ بھیری برادری کے 3 افراد کی زندگی کا دیا بجھا دیا ہے۔

واقع کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی پائی جارہی ہے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہیں۔