اسلام آباد: اراضی کے تنازعے پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

Last Updated On 17 July,2018 06:48 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے علاقے کورال میں اراضی کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

افسوس ناک واقعہ تھانہ کورال کے علاقے چینول بنگیال میں پیش آیا، جہاں پر اراضی کے تنازعے پر دو گروپوں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس بروقت موقع پر نہ پہنچ سکی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔