ہاکی ورلڈ کپ کا میلہ کل سے بھارت میں سجے گا

Last Updated On 27 November,2018 02:40 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہاکی ورلڈکپ کا 14واں میلہ کل سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے، دنیا بھر سے 16 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل جیتنے کے لیے زور بازو دکھائیں گی۔

 ہاکی ورلڈکپ میں 16 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں ارجنٹینا، نیوزی لینڈ، سپین اور فرانس جبکہ بی میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین شامل ہیں۔

پول سی میں بیلجئیم ، میزبان بھارت، کینیڈا اور جنوبی افریقہ ہیں، پول ڈی میں پاکستان کے ساتھ نیدرلینڈز، جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔  ہاکی ورلڈکپ کا فائنل 16 دسمبر کوکھیلا جائے گا اور میچز کا آغاز کل سے ہو گا۔

افتتاحی مقابلہ بیلجئم اور کینیڈا کے مابین ہو گا جو شام پانچ بجے شروع ہو گا۔ پہلے ہی دن دوسرا میچ میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سات بجے شیڈول ہے۔