اسلام آباد:: (ویب ڈیسک) دنیا کی کم عمر ترین تائی کوانڈو عالمی چیمپئن عائشہ ایاز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کے مطابق عائشہ ایاز کی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرائی جائےگی۔
Prime Minister Office is pleased to invite the youngest athlete to meet Prime Minister Imran Khan. #PrimeMinisterImranKhan https://t.co/T9SpZdUu7T
— Iftikhar Durrani (@DuraniIftikhar) February 11, 2019
وادی سوات کی 8 سالہ عائشہ نے متحدہ عرب امارات میں فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت کر اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے نام کرنے کااعلان کیا تھا۔