سپینش سائیکل ریس، پرائمز روگلک نے سولہواں مرحلہ جیت لیا۔ ٹائٹل پر گرفت مضبوط

Last Updated On 10 September,2019 05:05 pm

میڈرڈ: (دنیا نیوز) سپینش سائیکل ریس میں مجموعی برتری برقرار رکھنے والے سلووینیا کے سائیکل سوار پرائمز روگلک نے سولہواں مرحلہ جیت کر ٹائٹل پر گرفت مضبوط کر لی۔

ہسپانوی سائیکلنگ ٹریک پر لاوئیلٹا کا سولہواں مرحلہ، پہاڑی سلسلے کا مشکل مرحلہ، دنیا بھر کے رائیڈرز کے لیے کڑا امتحان، اونچائی پر چڑھنے، زور بازو دکھانے، بڑی مہارت سے کنٹرول کرتے ہوئے فنشنگ لائن عبور کرنے کا فن کمال تھاؕ

ایک سو چوالیس اعشاریہ چار کلومیٹر کے کٹھن راستے میں سلووینیا کے پرائمز روگلک سب سے آگے رہے۔ اکیس سٹیجز پر مشتمل سائیکل ریس میں روگلک کی برتری برقرار ہے۔ سلووینین سائیکلسٹ ٹائٹل جیتنے کے لیے فرنٹ رنر بن گئے ہیں۔