کھیل
خلاصہ
- برسبین: (ویب ڈیسک) بگ بیش لیگ میں محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کرنے پر ٹیم مینجمنٹ نے معافی مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق میلبرن رینیگیڈز کے کپتان اورکوچ نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر سے معذرت کی، کپتان وِل سدرلینڈ کا کہنا تھا میچ سنسنی خیز مراحل میں تھا، اپنے رویئے پر شرمندہ ہوں، آپ اچھے کھلاڑی ہیں اور لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رضوان نے مینجمنٹ سے ناراضگی کا اظہارکیا تھا۔
یاد رہے کہ بگ بیش میں سٹرائیک ریٹ کم ہونے پر میلبرن رینیگیڈز نے محمد رضوان کو ریٹائرڈ آؤٹ کر کے میدان سے باہربلالیا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تنقید کی۔