ریاض: (دنیا نیوز) سعودی صحرائی ٹریک پر جاری ڈاکار ریلی کے نویں مرحلے میں دفاعی چیمپئن ناصر العطائیہ نے برتری حاصل کر لی، ریتلے اور پتھریلے راستوں پر گاڑی کی الٹ بازی سے ایونٹ میں سنسنی آ گئی، موٹر سائیکلسٹ کی مہارت بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
موٹر ڈاکار ریلی کا نواں مرحلہ، چار سو دس کلو میٹر کا صحرائی سفر، ریت ہی نہیں پتھریلے ٹریک نے ڈرائیورز کو خوب ٹف ٹائم دیا۔ قطری ڈرائیور ناصر العطائیہ نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی۔
ناصر العطائیہ نے چوبیس سیکنڈ کے فرق سے حریف کارلوس سینز کو پیچھے چھوڑا، کٹھن راستوں پر جیت کی لگن اور ڈرائیورز کے جوشیلے پن نے دیکھنے والوں کو بھی پرجوش کر دیا۔
جیپ کی الٹ بازی سے ریس میں سنسنی، موٹر سائیکل کیٹگری میں چلی کے پیبلو کوآنتانیلا سب سے آگے نکل گئے، ریت اڑاتی جوش دکھاتی بائیک سے سب بے حد محظوظ ہوئے۔