کراچی: (دنیا نیوز) کورونا کرائسز میں پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری، ایشین تھروبال فیڈریشن نے پاکستان کو ایشین چیمپئن شپ کی میزبانی دے دی۔
پاکستان کو پہلے بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی، ایشین تھروبال فیڈریشن کی چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی جس میں بھارت، ملائشیا، سری لنکا، انڈونیشیا، سنگاپور، بنگلہ دیش سمیت دس ممالک شرکت کریں گے۔
سیکرٹری پاکستان تھروبال مقبول آرائیں نے کہا کورونا کرائسز کے باوجود ایشین چیمپئن شپ کی میزبانی پاکستان کو ملنا بڑی کامیابی ہے۔ چیمپئن شپ کی میزبانی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اوراسپورٹس بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔ کورونا کرائسز میں ایشین چیمپئن شپ کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔