بلوچستان میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ طلبا کی پروموشن کا نوٹیفیکشن جاری

Last Updated On 22 July,2020 01:29 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بورڈ اف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان نے میٹرک اور انٹر کے طلبا کے پروموشن کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ فیصلہ وبائی مرض کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔

چئیرمین بورڈ پروفیسر یوسف بلوچ کا کہنا ہے کہ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق وبائی مرض کووڈ 19 کے باعث گریڈ نویں اور گیارہویں کے تمام طلبا کو بالترتیب دسویں اور بارہویں جماعت میں ترقی دی گئی ہے۔ 2019 کے امتحانات میں نویں اور گیارویں جماعت میں حاصل کردہ نمبروں پر دسویں اور باروہویں جماعت کا رزلٹ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی صورتحال پر 3 فیصد اضافی نمبر دیئے جائیں گے۔ صوبے کے نویں اور دسویں جماعت میں ایک لاکھ 28 ہزارجبکہ فرسٹ ائیر اور سکینڈ ائیر کے 98ہزار طلباء شامل ہیں۔