کوئٹہ: (دنیا نیوز) حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع کر دی۔
محکمہ داخلہ کے جاری احکامات کے مطابق سمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت آج دوپہر ختم ہوگئی تھی جس کے بعد کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن میں 30 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ اب بھی موجود ہے جس کی بناء پر فیصلہ کیا گیا ہے سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران سماجی فاصلے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پابند یاں برقرار رہیں گی۔