سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن مائیک ٹائسن نے رِنگ میں واپسی کا اعلان کردیا

سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن مائیک ٹائسن نے رِنگ میں واپسی کا اعلان کردیا

سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چمپئن مائیک ٹائیسن کی 15 سال بعد رِنگ میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔ 54 سالہ مائیک ٹائسن نے 51 سالہ رائے جونز جونیئر کے مدمقابل آنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی باکسر مائیک ٹائیسن اور رائے جونز جونیئر کے درمیان باکسنگ مقابلہ 12 ستمبر کو لاس اینجیلس میں ہوگا۔

مائیک ٹائسن نے مقابلے کے شاندار ہونے کی توقع ظاہر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ مائیک ٹائسن نے 2005ء میں باکسنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔