لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان باکسنگ فیڈریشن اس سال کے آخر پر یکے بعد دیگرے دو قومی چمپئن شپ منعقد کرانے پر غور کر رہی ہے۔
فیڈریشن کے سیکرٹری ریٹائرڈ کرنل ناصر نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کھیل کی سرگرمیاں بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آئی تو ہم نومبر میں قومی یوتھ چمپئن شپ اور دسمبر میں اڑتیسویں قومی باکسنگ چمپئن شپ منعقد کرائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یوتھ چمپئن شپ پشاور یا کوئٹہ میں منعقد ہونگی جبکہ اڑتیسویں قومی باکسنگ چمپئن شپ لاہور میں منعقد کرائی جائے گی۔