مانچسٹر یونائیٹڈ اور سٹی لیونل میسی کو خریدنے کے خواہشمند

Published On 26 August,2020 06:58 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے فٹبال کلب بارسلونا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سٹار فٹبالر کو مانچسٹر یونائیٹڈ اور مانچسٹر سٹی خریدنے کی خواہشمند ہے۔

تفصیلات کے مطابق بارسلونا انتظامیہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ارجنٹینا کے فٹبالر نے باضابطہ طور پر کلب چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

میسی کے کلب چھوڑنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ میسی نے چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں بدترین شکست کے بعد کلب چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

لیونل میسی گزشتہ 20 سال سے بارسلونا کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ کلب کے کپتان بھی ہیں۔

لیونل میسی بارسلو سے 20 سالہ ناطہ توڑنے کے بعد کہاں جا رہے ہیں اس حوالے سے ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے تاہم میڈیا پر اس حوالے سے قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ مانچسٹر یونائیٹڈ لیونل میسی کا نیا کلب ہو سکتا ہے۔

برطانوی فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی، ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا اور ارجنٹینا کے 33 سالہ سٹار فٹبالر لیونل میسی کو خریدنے پر غور کررہی ہے تاہم برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایسا اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ اگر بارسلونا کے فارورڈ اپنی دستیابی ظاہر کریں گے۔ اطالوی فٹبال کلب انٹر میلان کے سابق مالک ماسیمو موراتی کا کہنا ہے کہ ان کا سابق کلب لیونل میسی کو خریدنے کی کوشش کررہا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس سینٹ گرمین کے سربراہ تھومس ٹچیل کا کہنا ہے کہ ان کا کلب میسی کو خوش آمدید کہے گا تاہم انہیں یقین ہے کہ لیونل میسی بارسلونا میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔ برطانوی سپورٹس چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میسی بارسلونا میں رہتے ہوئے ہی اپنے کیرئیر کو خیرباد کہیں گے، میسی مسٹر بارسلونا ہیں۔