یوئیفا چیمپینز لیگ کا 65 واں ایڈیشن کوارٹرز فائنل راﺅنڈ میں داخل

Last Updated On 12 August,2020 06:41 pm

لزبن: (اے پی پی) یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ ٹورنامنٹ کی کوارٹرز فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ کوارٹرز فائنل مرحلہ بدھ سے پرتگال میں شروع ہوگا۔

اٹلانٹا، پیرس سینٹ جرمین، لیپزگ، اٹلیٹک، بارسلونا، بائرن، مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ راﺅنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ یو ای ایف اے کے زیر اہتمام منعقدہ یورپ کے پریمیئر کلب فٹ بال ٹورنامنٹ کا 2019–20ء کا یو ای ایف اے چیمپینز لیگ کا 65 واں سیزن ہے اور 28 ویں سیزن کے بعد سے اس کا نام تبدیل کرکے یورپیئن چیمپیئن کلبز کپ سے یوئیفا چیمپینز لیگ کر دیا گیا ہے۔

یوئیفا چیمپینز لیگ کا 65 واں ایڈیشن کوارٹرز فائنل راﺅنڈ میں داخل ہو چکا ہے اور اٹلانٹا، پیرس سینٹ جرمین، لیپزگ، اٹلیٹک، بارسلونا، بائرن، مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ راﺅنڈ میں پہنچ گئیں ہیں۔

ٹاپ ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ بدھ سے شروع ہوگا اور 15 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹرز فائنل میچ اٹلانٹا اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسرا کوارٹرز فائنل میچ جمعرات کو 10 لیپزگ اور اٹلیٹک کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا کوارٹرز فائنل میچ بارسلونا اور بائرن کی ٹیموں کے درمیان 14 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹرز فائنل میچ میں مانچسٹر سٹی اور لیون کی ٹیمیں سیمی فائنل کے حصول کے لئے مد مقابل ہونگی، یہ میچ 15 اگست کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ پہلا سیمی فائنل میچ 18 اگست جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 19 اگست کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے فاتح کا فیصلہ 23 اگست کو ہوگا۔