فٹبال سوئس سپر لیگ، سینٹ گیلن نے زیمیکس کو پچھاڑ دیا

Last Updated On 05 August,2020 11:48 pm

یپرس: (دنیا نیوز) فٹبال سوئس سپر لیگ میں گول گول اور گول گونج پڑ گئی، سینٹ گیلن St Gallen نے حریف زیمیکس Xamax کو چھ صفر سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران سوئٹزرلینڈ میں فٹبال کا یکطرفہ مقابلہ ہوا، سینٹ گیلن نے تیسرے ہی منٹ برتری حاصل کی، سیڈرک اِٹن Cedric Ittenنے گولز کی ہیٹ ٹرک کر دی۔

میچ کے کے دوران فاتح ٹیم نے مزید تین گولز سے سکور چھ صفر تک پہنچا دیا، خالی سٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس سے دیکھنے والے بھی پرجوش ہو گئے۔