فٹبال چائنا سپر لیگ کا آغاز، ووہان کی ٹیم نے چینگ داؤ کو شکست دے دی

Last Updated On 26 July,2020 09:19 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) فٹبال چائنا سپر لیگ کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔ کورونا سے متاثرہ ووہان کی ٹیم نے چینگ داؤ کو شکست دے دی۔ سٹیڈیم خالی ہونے کی وجہ سے مداح بڑی سکرینز کے سامنے اکٹھے بیٹھے اور میچ انجوائے کیا۔

تفصیل کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران چین کے مختلف صوبوں میں فٹبال کے مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔ سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں کورونا سے متاثرہ ووہان کا چینگ داؤ سے آمنا سامنا ہوا۔ چینگ داؤ نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

ٹیم نے اپنا دفاع مضبوط بناتے ہوئے تابڑ توڑ حملوں کو یقینی بنایا اور دو صفر سے فاتحانہ آغاز کیا۔ لاک ڈاؤن ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے شائقین نے آن لائن اور سکرینز پر میچ دیکھا جبکہ اچھی پرفارمنس پر خوب داد دی۔

سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے چینی ٹیموں نے سر توڑ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ چیمپئن ٹیم کو فیفا کلب ورلڈ کپ میں نمائندگی ملے گی۔