انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر سٹی نے وٹفورڈ کو چار صفر سے شکست دیدی

Last Updated On 22 July,2020 09:48 am

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے وٹفورڈ کو چار صفر کی شکست سے دوچار کر دیا، اسٹرلنگ کے 2 گولز کی دھوم مچ گئی۔

انگلش سرزمین پر فٹبال کے خالی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی جاندار پرفارمنس، مانچسٹر سٹی اور وٹفورڈ کا آمنا سامنا ہوا جس میں رحیم اسٹرلنگ نے اکتیسویں منٹ گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔

دباؤ کا شکار وٹفورڈ سے غلطی ہوئی، پنلٹی ضائع ہونے پر سنسنی پھیلی تاہم اگلے ہی لمحے گول کر کے ہیرو بن گئے۔ اسی دو صفر کی برتری پر پہلے ہاف کا اختتام ہوا، فوڈن اور لیپورٹے کے گولز نے اسکور چار تک بڑھا دیا۔

حریف ٹیم کوئی کامیابی حاصل نہ کر سکی، چار صفر کی بری شکست نے وٹفورڈ کو تنزلی کے ساتھ ہی ریلیگیشن کی طرف دھکیل دیا۔
 




Recommended Articles