فٹبال چیمپئن شپ میں وِگن اتھلیٹک نے ہَل سٹی کو آٹھ صفر سے شکست دیے دی، ڈو ویل کی شاندار ہیٹ ٹرک سے خالی اسٹیڈیم کے باوجود سب پرجوش ہو گئے۔
فٹبال کے خالی اسٹیڈیم میں گول گول اور گول کی گونج، چیمپئن شپ میں وِگن اتھلیٹک کا ہَل سٹی سے یکطرفہ مقابلہ ہوا، کھیل شروع ہوتے ہی گولز کا آغاز ہو گیا، پہلے منٹ پہلا اسکور ہو گیا۔ ستائیسویں منٹ مُوری نے اسکور ڈبل کر دیا، بتسیویں ڈوویل نے گولز کی شروعات کیں اور اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔
سات صفر کی واضح برتری پر فرسٹ ہاف ختم ہوا، دوسرے ہاف میں بھی یہی شاندار کارکردگی جاری رکھی۔ ایک اور بار بال کو جال میں ڈال کر آٹھ صفر سے فتح سمیٹی۔
وگن اتھلیٹک نے آٹھ صفر کی جیت سے چھ سال پرانی جیت کا ریکارڈ برابر کر دیا، دوہزار چودہ میں برن ماؤتھ نے برمنگھم سٹی کو اتنے ہی مارجن سے پچھاڑا تھا۔