ٹوکیو: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن میں فٹبال اور بیس بال تماشائیوں کو اچھی خبر مل گئی۔ جاپان حکومت نے سپورٹس شائقین کو سٹیڈیم میں آ کر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیل کے مطابق جاپان میں لاک ڈاؤن کے دوران سپورٹس مداحوں کو سٹیڈیم آ کر میچ دیکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ رواں ہفتے سے شیڈول فٹبال اور بیس بال ایونٹس میں تماشائی بھی سٹیڈیم آ سکیں گے۔
شائقین ایس او پیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے میچ دیکھ پائیں گے۔ سٹیڈیم کی نصف گنجائش یعنی پچاس فیصد یا پانچ ہزار افراد میں سے جو تعداد کم ہو، کو سٹینڈز میں بیٹھ کر میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ حکام کے اس فیصلے سے سپورٹس لورز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔