اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پی ایف ایف کوچنگ ریفریشر کورس گزشتہ روز اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
کورس میں ملک بھر سے پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کوچز نے شرکت کی۔ یہ کورس تین دن تک جاری رہا۔ چیف انسٹرکٹر طارق لطفی اور ان کے معاون ناصر اسماعیل اور محسن الحسنین فٹ بال کوچنگ پر لیکچرز دیئے۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے گذشتہ ماہ جون میں مرد اور خواتین کے پانچ آن لائن کورسز منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا جن تین کورسز منعقد ہو چکے ہیں لیکن دو کورس ہونے باقی ہیں۔
پہلا ویمن ریفریشر کوچنگ کورس 19سے 21 جون تک، دوسرا ویمن انٹرو ڈکٹری کوچنگ کورس 26 سے 28 جون تک منعقد ہوا، تیسرا مینز کوچنگ ریفریشر کورس پی پی ایف ایل کے کوچز کے لئے 2 سے 4 جولائی تک اور چوتھا بھی مینز کوچنگ ریفریشر کورس پی پی ایف ایل کے کوچز کے لئے 9 سے 11جولائی تک منعقد ہوگا جبکہ پانچواں اور آخری مردوں کے نٹرو ڈکٹری کوچنگ کورس 16 سے 18جولائی تک منعقد ہوگا۔