انگلش فٹبال لیگ کا ٹائٹل لیور پول نے 30 سال بعد جیت لیا

Last Updated On 26 June,2020 10:10 am

لندن: (دنیا نیوز) انگلش فٹبال لیگ کا ٹائٹل لیورپول نے تیس سال بعد جیت لیا، محمد صلاح کی ٹیم نے آخری بار 1990 میں ٹائٹل جیتا تھا۔

لیور پول شہر کے میئر کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گھروں پر رہنے کی اپیل کے باوجود ہزاروں مداح جشن منانے کے لیے جمع ہوئے۔

لیورپول کے کئی کھلاڑیوں نے بھی جشن میں شرکت کی۔ شہریوں نے آتش بازی کی، لیورپول کو اب بھی سات میچ کھیلنے ہیں لیکن وہ پوائنٹس کے باعث ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔