برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ نے بریمن کو ایک صفر سے ہرا کر مسلسل آٹھویں بار ٹائٹل جیت لیا ہے۔ لیوانڈوسکی کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔ دس پوائنٹ کمی کے ساتھ بروشیا ڈورٹمنڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔
تفصیل کے مطابق جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ اور ورڈر بریمن کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ تینتالیسویں منٹ لیوانڈوسکی بال کو جال میں ڈال دیا۔
پہلے اور پھر دوسرے ہاف کے اختتام پر دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کی برتری ایک صفر رہی۔ اسی واحد گول کی جیت نے بائرن میونخ کو آٹھویں بار جرمن لیگ کا چیمپئن بنا دیا۔
پوائنٹ ٹیبل پر بروشیا ڈورٹمنڈ کا چھیاسٹھ یعنی دس نمبر کی کمی کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ دوسرے میچ میں بروشیا گلیڈبیچ نے وولفزبرگ نے تین صفر سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے بڑی جیت کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ بنا لی۔
ادھر سپینش لیگ میں بارسلونا نے لیگانز کو ٹو زیرو سے شکست دے کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ مضبوط کر لیا ہے۔ سترہ سالہ آنسو فیٹی اور سپر سٹار لیونل میسی نے گول سکور کیے۔