جرمن فٹبال کپ، لیور کیوزن نے ساربروکن کو تین صفر سے ہرا کر سیمی فائنل سے باہر کر دیا

Last Updated On 10 June,2020 10:12 am

برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال کپ میں لیورکیوزن نے ساربروکن کو تین صفر سے ہرا کر چوتھی بار سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا، خالی اسٹیڈیم میں ٹائٹل مقابلہ چارجولائی کو ہو گا۔

لاک ڈاؤن میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جرمنی میں فٹبال کے میدان آباد، لیگ میچز کے بعد جرمن کپ سیمی فائنل کے پہلے مقابلے میں لیورکیوزن اور ساربروکن آمنے سامنے ہوئے۔

لیور کیوزن نے گیارہویں اور پھر انیسویں منٹ میں گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی، پہلے ہاف دو صفر کی برتری پائی۔ دوسرے ہاف میں ایک اور گول یعنی تین صفر کی برتری سے حریف ساربروکن کا بستر گول کر دیا۔

بدقسمت ٹیم چوتھی بار جرمن کپ سیمی فائنل میں نمائندگی سے محروم ہو گئی، خالی اسٹیڈیم میں ایونٹ کا ٹائٹل مقابلہ چار جولائی کو ہو گا۔