پیرس: (دنیا نیوز) فرانس میں پابندی کے باوجود فٹ بال میچ ہو گیا، تماشائیوں کی گراؤنڈ میں ہلڑ بازی کو ‘’وائرس بم’’ قرار دے دیا گیا۔
کورونا سے بچاؤ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو منتشر کرنے کیلئے انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں, تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ یہ بدترین خلاف ورزی مشرقی فرانس کے علاقے میں دیکھی گئی۔
اس علاقے میں غیر قانونی طور پر فٹبال ٹیموں نے میدان سجا لیا۔ منچلے تماشائیوں نے کورونا سے بچاؤ کی تدابیر کو نظر انداز کرتے ہوئے گراؤنڈ میں انٹری ڈال دی۔
کھلاڑیوں کے ساتھ چار سو مداحوں کے اس اکٹھ کو ‘’وائرس بم’’ قرار دے کر فوری طور پر تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔