لاک ڈاؤن میں سٹائلش بال کٹوانے پر فٹبال کھلاڑی سرج آرئر پر تیسری بار جرمانے کی تلوار لٹکنے لگی

Last Updated On 24 May,2020 12:49 pm

لندن: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن میں اسٹائلش بال کٹوانے پر فٹبال کھلاڑی سرج آرئر پر تیسری بار جرمانے کی تلوار لٹکنے لگی، پلیئر نے الزام مسترد کر دیا کہ کورونا کے منفی رزلٹ والے ہیئر ڈریسر سے کٹنگ کرانے میں حرج نہیں۔

کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود کورونا ٹوٹنہم فٹبالر سرج آرئیر کے لیے ٹینشن بن گیا، اسٹائلش بال کٹوانا لاک ڈاؤن ضابطے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے جرمانے کی تلوار لٹکا دی۔

دوسری جانب سٹار کھلاڑی نے الزام مسترد کر دیا کہ ہیئر ڈریسر کو بھی کورونا وائرس نہیں تھا اس لیے اس سے بال کٹوائے تھے، سرج آریئر پر اس سے پہلے دوست کے ساتھ ٹریننگ کرنے سمیت دو بار جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے۔