جرمن فٹبال لیگ، سماجی فاصلے کے خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا

Last Updated On 19 May,2020 09:26 pm

برلن: (دنیا نیوز) جرمن فٹبال لیگ میچ کے دوران سماجی فاصلے کے خلاف ورزی کرنے پر کھلاڑیوں کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا ، اسپینش کلب بارسلونا اور اٹلیٹکو نے احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اکٹھے ٹریننگ شروع کر دی۔

لاک ڈاؤن کے دوران سب سے پہلے فٹبال میلہ سجانے والی لیگ میں ہرتھا برلن کے کھلاڑیوں نے جیت کی خوشی مناتے ہوئے سماجی فاصلے کے ضابطے کو ہوا میں اڑا دیا۔ کورونا کی احتیاطی تدابیر اپنانے کے بجائے گلے ملتے رہے اور ہاتھ بھی ملائے۔

اس پر حکام ایکشن میں آئے، پلیئرز کو ایسا کرنے سے باز کیا گویا خلاف ورزی کرنے والوں کو "ریڈکارڈ" دکھا دیا۔

دوسری جانب اسپین میں بھی فٹبال ٹیمیں بارسلونا اور اٹلیٹکو نے اکٹھے ٹریننگ کی، سپر اسٹار لیونل میسی سمیت کھلاڑیوں کے اِن ایکشن ہونے سے پہلے گراؤنڈ اور بالز پر جراسیم کُش اسپرے کیا گیا، چیمپئن بارسا کے روایتی حریف کلب رل پ میڈرڈ نے بھی سخت جان مشقیں شروع کر دیں۔