لندن: (دنیا نیوز) جرمنی کے بعد انگلینڈ نے بھی فٹبال لیگ شروع کرنے کا سگنل دے دیا، جون میں سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
انگلینڈ اسپورٹس کے عہدیداروں کا کہنا ہے 12جون سے پروفیشنل فٹبال کے دروازے کھولنے کا پلان ہے جس کے مطابق پہلے مرحلے میں انگلش پریمیئر لیگ شروع کی جائے گی، تمام میچز تماشائیوں کے بٖغیر ہوں گے۔ پیر کو اجلاس کے دوران ایونٹ سے متعلق حتمی اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں بھی فٹبال کے بعد بیس بال کے مقابلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم وہاں بھی شائقین کی جگہ پلے کارڈ رکھ کر میچ کھیلا گیا۔