مانچسٹر: (ویب ڈیسک) طبی ماہرین نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ان کے پھپیھڑوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔
یہ تحقیق جرمنی اور اٹلی کے طبی ماہرین کی جانب سے سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑی، فٹبال پلیئرز اور ایتھلیٹس کے پھیپھڑوں کے اندر کورونا وائرس کے حملہ آور ہونے کا خطرہ موجود ہے۔
برلن، روم اور ویرونا کے طبی ماہرین کی مشترکہ ریسرچ میں کہا گیا ہے کہ سخت جسمانی مشقت کے باعث کھلاڑیوں کے اندر سانس لینے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے، انہی لمحوں میں وہ کورونا وائرس کو اپنے پھیپھڑوں کے زیریں حصوں میں پہنچا سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ کووڈ 19 (کورونا وائرس) سیدھا پھیپھڑوں پر اثر انداز ہوتا ہے جبکہ نمونیہ اور سانس لینے میں دشواری اس مرض میں مبتلا افراد کی عام علامات ہیں۔