جرمن فٹبال کے 10 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق، قرنطینہ کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 05 May,2020 09:16 pm

برلن: (ویب ڈیسک) جرمن فٹبال لیگ کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ دو سرفہرست کلبوں کے 10 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹاپ جرمن ڈویژنز کے 1724 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جن میں سے 10 کا معائنہ مثبت آیا۔ وبائی امراض میں مبتلا ان پلیئرز کو قرنطینہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایف سی کلون کے تین کھلاڑیوں کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم اس کے باجود فٹبال کلب نے اپنی ٹریننگ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

ایف سی کلون نے کہا تھا کہ گزشتہ جمعرات کے روز ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کا ٹیسٹ لیا گیا تھا جن میں سے 3 کورونا میں مبتلا نکلے تاہم ان کھلاڑیوں میں کسی قسم کی علامات نہیں ہیں۔ صحت عامہ کے ذمہ دار حکام کی جانب سے مشورے کے بعد ان کھلاڑیوں کو 14 دن کیلئے قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے۔

فٹبال کلب کی جانب سے جاری بیان میں کورونا وائرس میں مبتلا ان کھلاڑیوں کی ازداری کا خیال رکھتے ہوئے ان کے نام سامنے نہیں لائے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ جرمنی میں 16 ہزار سے زائد شہری اس وبا میں مبتلا ہیں جبکہ 6500 سے زائد افراد اپنی جانوں سے یاتھ دھو بیٹھے ہیں۔