لندن: (ویب ڈیسک) ریپبلک آف آئرلینڈ اور مشہور زمانہ فٹبال کلب لیورپول سے وابستہ رہنے والے سابق کھلاڑی مائیکل رابنسن کی عمر 61 سال تھی، ان کا شمار اپنے وقت کے ممتاز کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔
مائیکل رابنسن نے فٹبال کو خیرباد کہنے کے بعد سپورٹس براڈکاسٹرز کے طور پر بھی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔ آنجہانی کھلاڑی 2018ء سے سکن کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔
انتقال کی اطلاع ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دی گئی۔ ٹویٹ میں لکھا تھا کہ گہرے دکھ کے ساتھ اس بات کی اطلاع دی جاتی ہے کہ مائیکل رابنسن اب اس دنیا میں نہیں رہے۔
خیال رہے کہ مائیکل رابنسن نے 1983 84ء میں لیورپول کو یورپین کپ اور لیگ کپ کا ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ آنجہانی فٹبال کھلاڑی اس کے علاوہ پریسٹن، مانچسٹر سٹیاور برگٹن اند کوئنز پارک رینجرز کیساتھ بھی منسلک رہے۔
Nos levantamos con la triste noticia del fallecimiento de uno de los nuestros. Fuiste quien nos alegró siempre el deporte. Te estamos agradecidos.
— Rafa Nadal (@RafaelNadal) April 28, 2020
D.E.P. @michaelrobinson
Un abrazo y todo el ánimo posible a su familia. pic.twitter.com/SRi5GvlLvj
برطانیہ کے سابق کھلاڑی گرے لائنکر نے مائیکل رابنسن کی تعریف کرتے ہوئے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ آنجہانی کا شمار ناصرف دنیائے فٹبال کے بہترین سٹرائکرز میں ہوتا تھا بلکہ انہوں نے زندگی کے دیگر میدانوں میں بھی کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے سپین سے نشر ہونے والے ایک ٹیلی وژن شو کی مثال دی، جسے مائیکل رابنسن نے سالوں کامیابی سے چلایا۔
The world of football will feel your loss deeply. Thank you for sharing your vision of football, your kindness and your intelligence with us. RIP Michael Robinson pic.twitter.com/NPnRqMUyUn
— Josep Maria Bartomeu (@jmbartomeu) April 28, 2020
ادھر سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی رافیل نیڈال نے مائیکل رابنسن کیساتھ اپنی ایک یادگار تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘’یہ صرف آپ ہی تھے جنہوں نے ہمیں کھیل کی خوشیوں سے روشناس کرایا، ہم آپ کے بے حد شکر گزار ہیں۔
بارسلونا کے صدر نے بھی مائیکل رابنسن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے فٹبال آپ کی کمی بہت محسوس کرے گی۔ فٹبال بارے آپ کے نظریات، خلوص اور ذہانت ہمارے ساتھ بانٹنے کا شکریہ۔