لندن: (ویب ڈیسک) میڈیا میں افواہیں زیر گردش ہیں کہ فٹبال کے ممتاز کھلاڑی ولین اور ورنر مشہور زمانہ کلب لیورپول کیساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔
تفصیل کے مطابق کورونا وائرس کے باعث کھیل کے میدان تو ویران ہیں لیکن اس صورتحال میں بھی فٹبال کھلاڑیوں کے دوسرے کلبوں میں ٹرانسفر کی خبریں زیر گردش ہیں۔
خبریں ہیں کہ آر بی لیپزک اور جرمنی کے 24 سالہ فارورڈ کھلاڑی ٹیمو ورنر لیور پول کیساتھ معاہدہ کرنے کو تیار ہیں اگر انھیں 52 ملین پاؤنڈ ادا کیے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ چیلسی اور برازیل کے کھلاڑی 31 سالہ ولین کے بارے میں بھی کہا جا رہا ہے کہ ان کی لیورپول کیساتھ بات چیت جاری ہے۔ فوربز میں چھپنے والی خبر میں بورشیا ڈورٹمنڈ کے بارے میں بھی ایسی کی خبریں زیر گردش ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے پرتگال کے ڈیفینڈر ڈیوگو ڈیلٹ کے پریس سینٹ جرمین کیساتھ معاہدے پر غور کیا جا رہا ہے۔ برازیل کے لیجنڈ ریوالڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ فلپی کاؤٹینہو کی کارکردگی میں بہتری آ جائے گی اگر وہ بارسلونا کو چھوڑ کر چیلسی کیساتھ منسلک ہو جاتے ہیں۔
لیورپولاور چیلسی کے سابق ڈیفینڈر گلین جانسن نے بلیوز کو مشورہ دیا ہے کہ فلپی کاؤٹینہو کیساتھ معاہدہ کرے۔ اس کے علاوہ بہت سارے کھلاڑیوں کے دوسرے فٹبال کلبوں میں ٹرانسفر کی خبریں بھی آ رہی ہیں۔