لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ کے مشہور فٹبال کلب نیو کاسل کو 300 ملین پاؤنڈز (تقریباً 62 ارب روپے سے زائد) میں فروخت کرنے کا معاہدے طے پا گیا۔
برطانوی میڈیا نیو کاسل کے مالک ما ئیک ایشلے نے یہ کلب امانڈا اسٹیولے کو فروخت کیا، امانڈا اسٹیولے کو سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی حمایت حاصل ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ کی انتظامیہ کو معاہدے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ موجودہ سیزن میں نیو کاسل یونائیٹڈ کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 13 ویں نمبر پر ہے۔
اگر پیسوں کی بات کی جائے تو تین سو ملین پاؤنڈ پاکستانی روپوں میں تقریباً 62 ارب 46 کروڑ سے زائد بنتے ہیں۔
نیو کاسل کے سابقہ مالک مائیک ایشلے نے کلب 2007 میں 134 ملین پاؤنڈز میں خریدا تھا۔ جنوری 2018ء میں امانڈا سٹیولے نے کلب خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔