لاک ڈاون میں ورچوئل فٹبال کی دھوم، ویڈیو گیم میں ایسپوسیٹو اور رافیل لیاؤکے درمیان مقابلہ برابر

Last Updated On 13 April,2020 10:38 am

میلان: (دنیا نیوز) لاک ڈاؤن کے باعث اب ورچوئل فٹبال کی بھی دھوم مچ گئی، ویڈیوگیم میں انٹرمیلان کے ایسپوسیٹو اور رافیل لیاؤ کے درمیان مقابلہ دو، دو سے برابر رہا۔

وبائی وائرس سے بچاؤ کے لیے گھر بیٹھے فٹبال کھلاڑیوں کا ورچوئل گیم پر انٹری، انٹرمیلان اور اے سی میلان میں میچ پڑا، شارٹ اور لانگ پاس، ڈوج اور خوبصورت ککنگ کا ورچوئل مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

میچ دو دو کے اسکور سے برابر رہا، شائقین کے شور سے بھی کھیل کا مزہ دوبالا ہوا، لاک ڈاؤن کی صورتحال میں موٹر اسپورٹس کے بعد فٹبال شائقین نے بھی ٹائم پاس کرنے کا حل تلاش کر لیا۔