منسک: (دنیا نیوز) بیلاروس میں بھی کورونا وائرس نے اپنا خوف پھیلا دیا، فٹبال میچ میں اکثر تماشائیوں نے وبائی مرض کے ڈر سے گراؤنڈ جانے کا بائیکاٹ کر دیا، انرجیٹک Energetik نے حریف مِنسک Minsk کو دو صفر سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین میں صرف واحد بیلاروس میں کورونا کا کم ہے، خوف و ہراس نہ ہونے کے باعث کھیلوں کے میدان آباد ہیں۔ آئس ہاکی اور فٹبال کے میچز جاری ہیں۔ انرجیٹک Energetik اور مِنسکMinsk کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔
بیلاروس پریمئر لیگ کے میچ میں کرونا کا اثر دیکھا گیا، اکثر تماشائیوں نے احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھتے ہوئے میچ کا بائیکاٹ کیا۔
گراؤنڈ میں آنے والوں کو سکینگ کے بعد مقابلہ دیکھنے دیا گیا، اکثر نے ماسک بھی پہن رکھے تھے۔ انرجیٹک Energetik نے حریف مِنسک Minsk کو دو صفر سے ہرا دیا۔