پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ طبی سامان لیکر کوئٹہ پہنچ گیا، ماسک، ادویات شامل

Last Updated On 06 April,2020 02:55 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ بلوچستان کی عوام کے لئے طبی اور امدادی سامان لیکر پی اے ایف بیس سمنگلی (کوئٹہ) پہنچ گیا۔

طیارے میں تقریبا 11000 پاؤنڈ طبی سامان کوئٹہ پہنچا جس میں این 95 ماسک، حفاظتی لباس، دستانے، ٹیسٹنگ کٹس اور ادویات شامل ہیں۔

پاک فضائیہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور اس کا ایئر ٹرانسپورٹ بیڑہ ملک کے کونے کونے تک طبی اور امدادی سامان کی نقل و حمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
 

Advertisement