لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے: انتونیو گوتریس

Last Updated On 06 April,2020 12:02 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھریلو تشدد کا شکار خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران دنیا بھر میں معاشی، سماجی اور گھریلو تشدد کے واقعات بڑھ گئے ہیں، حکومتیں خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا ایسے قیدیوں کو رہا نہ کیا جائے جو خواتین پر تشدد کے مقدمات میں بند تھے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھر ہی سب سے محفوظ ہے۔
 

Advertisement