نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں ایک شیر میں کرونا وائرس کی تشخیص

Last Updated On 06 April,2020 12:06 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) جنگلی حیات میں کورونا کا پہلا کیس، نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں ایک شیر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، تین دیگر چیتوں اور تین افریقی شیروں کو بھی خشک کھانسی کی شکایت ہے۔

امریکا میں ادارہ برائے تحفظ جنگلی حیات کے مطابق نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں ایک شیر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ نادیہ نامی چار سالہ مادہ ملائیشیائی ٹائیگر کے علاوہ تین دیگر چیتوں اور تین افریقی شیروں کو بھی خشک کھانسی کی شکایت ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق حفاظتی اقدام کے طور پر چیتوں کا کورونا ٹیسٹ کروایا ہے۔ حکام کے مطابق ممکنہ طور پر شیر کی دیکھ بھال کرنے والے عملے سے وائرس منتقل ہوا ہے۔ برونکس چڑیا گھر مارچ کے وسط سے عام شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
 

Advertisement