بیلاروس میں بائیکاٹ کے باوجود فٹبال لیگ جاری، تماشائیوں کی محدود شرکت

Last Updated On 12 April,2020 10:12 am

منسک: (دنیا نیوز) بیلاروس میں بائیکاٹ کے باوجود فٹبال لیگ جاری ہے جہاں تماشائیوں کی انتہائی کم تعداد موجود ہے، سلٹسک اور ویٹیبسک کے درمیان برابر میچ اور موذی وبا نے مقابلوں کا سارا مزہ کرکرا کر دیا۔

مغربی شہر گروڈنو میں بیلاروس فٹبال لیگ جاری، یورپ بھر میں صرف بیلاروس میں کھیل کا میلہ ہوا۔ کورونا کے وبائی خطرات کے باعث چند تماشائیوں کی طرف سے میچز کا بائیکاٹ کرنے کے باوجود مقابلے لیکن شائقین کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی۔

احتیاطی تدابیر کا بھی نہ ہونے کے برابر اہتمام کیا گیا، مقامی ٹیموں سلٹسک اور ویٹیبسک کے درمیان میچ ایک ایک سے برابر رہا، تماشائیوں کی عدم دلچسپی لیگ انتظامیہ کے لیے درد سر بن گئی۔