رونالڈینو کورونا وائرس احتیاطی تدابیر کے تحت جیل سے ہوٹل میں نظربند

Last Updated On 08 April,2020 10:28 am

برازیلیا: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کو سامنے رکھتے ہوئے لیجنڈری رونالڈینو کو جیل سے ہوٹل میں نظربند کر دیا گیا، ماضی کے اسٹار فٹبالر کو جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے کے جرم میں چھ ماہ کی سزا سنائی گئی تھی۔

وبائی وائرس سے بچاؤ کے لیے جیلوں میں بھی احتیاطی تدابیر اپنائی جا رہی ہیں جس کے پیش نظر پیراگوئے کی جیل میں قید ماضی کے اسٹار کھلاڑی رونالڈینو کو ہوٹل میں نظر بند کر دیا گیا ہے، فٹبالر کو بھائی کے ہمراہ جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

جیل سے ضمانت پر رہائی کے بعد ہوٹل منتقلی پر ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن برازیلی کھلاڑی نے احتیاطی تدابیر پر اطمینان کا اظہار کیا۔