لاہور: (دنیا نیوز) سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی اور منیجر پیپ گوآرڈیولا کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر سے بھی آگے نکل گئے، دونوں نے دس دس لاکھ یورو دینے کا اعلان کر کے وبائی بیماری ختم کرنے کی نئی تحریک پیدا کر دی۔
اسپینش شہر بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹائن کے مایہ ناز لیونل میسی اور مینجر پیپ گوآرڈیالو موذی مرض کرونا کے خلاف میدان میں آ گئے، دونوں نے دس دس لاکھ یورو فنڈ دینے کا اعلان کر دیا جس سے اسپورٹس حلقوں میں شعور بیدار ہونے لگا۔
رقوم وصول کرنے والی فاؤنڈیشن نے طبی سازو سامان خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ کاتالونیا سمیت اسپین کے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کے متاثرین میں تقسیم کیے جائیں گے۔