لاہور: (ویب ڈیسک) ویمن فٹبال اولمپک کوالیفائنگ چیمپئن شپ میں کینیڈا نے سینٹ کِٹس اینڈ نیوس کو آؤٹ کلاس کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے حریف ٹیم سینٹ کٹس اینڈ نیوس کو گیارہ صفر سے ہرا کر یادگار فتح سمیٹ لی۔
اسٹرائیکر کرسٹائن سنکلیئر میچ کے دوران کافی پرجوش نظر آ رہی تھیں، فاتح ٹیم کا میچ رینکنگ میں 127 ویں نمبر کی ٹیم کیساتھ تھا۔
تاریخ ساز میچ میں اسٹرائیکر کرسٹائن سنکلیئرChristine Sinclairایک گول سے ریکارڈ ہولڈر بن گئیں، وہ ایک سو پچاسی گول کے ساتھ میل اور فی میل میں دنیا کی نمبر ون پلیئر بن گئی ہیں۔