فٹبال پریمئر لیگ میں سرفہرست لیورپول نے برتری کی دھاک بٹھاتے ہوئے ویسٹ ہیم کو دو صفر سے پچھاڑ دیا، سپر اسٹار محمد صلاح نے پنلٹی پر گول سے جیت کی بنیاد رکھی۔
انگلش سرزمین پر فٹبال کے زبردست مقابلے، پریمئر لیگ کی ٹاپ ٹیم لیورپول کا ویسٹ ہیم سے جوڑ پڑا۔ ایونٹ کی نمبر ٹیم سے کھیلتے ہوئے حریف کھلاڑی دباؤ کا شکار، غلطی پر پنلٹی، محمد صلاح نے خوبصورت گول سے جیت کی بنیاد رکھی۔
اسی ایک صفر کی برتری پر پہلا ہاف ختم، دوسرے ہاف میں بھی لیورپول پرجوش، ایک اور گول کر کے اسکور ڈبل کر دیا، دو صفر کی بڑی جیت نے پوائنٹ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن زیادہ مستحکم کر دی۔