فٹبال پریمیئر لیگ: مانچسٹر سٹی نے آسٹن ولا کو آؤٹ کلاس کر دیا

Last Updated On 13 January,2020 05:19 pm

لندن: (ویب ڈیسک) فٹبال پریمیئر لیگ کے دوران مانچسٹر سٹی نے آسٹن ولا کو بآسانی ہرا کر لیسٹر سٹی سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فٹبال پریمیئر لیگ کے دوران سرجیو آگیرو نے گولز کی ایک اور ہیٹ ٹرک کر ڈالی اور ایونٹ میں ریکارڈ ہولڈر بن گئے۔

سرجیو آگیرو نے میچ کے دوران 28ویں، 57 ویں اور 81 ویں منٹ میں گول داغ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

دیگر کھلاڑیوں میں گیبرائل جیسس نے 45 ویں منٹ جبکہ ریاض مہریز نے 18 ویں اور 24 ویں منٹ میں گول داغ کر برتری کو مزید آگے کیا۔

آسٹن ولا کی طرف سے انور الغازی نے 90 ویں منٹ میں گول کر سکور کو ایک تک پہنچا، میچ کے اختتام پر مانچسٹر سٹی نے آسٹن ولا کو 6-1 سے پچھاڑا۔

فٹبال پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران مانچسٹر سٹی نے پوائنٹس ٹیبل پر لسٹر سٹی سے دوسری پوزیشن چھین لی ہے۔ لیول پول سرفہرست ہے۔

لسٹر سٹی ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں چیلسی کا چوتھا نمبر ہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔