فٹبال پریمئر لیگ: ٹیم لیورپول نے ٹوٹنہم کو ایک صفر سے ہرا دیا

Last Updated On 12 January,2020 06:38 pm

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال پریمئر لیگ میں محمد صلاح کی ٹیم لیورپول نے ٹوٹنہم کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ ریڈ برگیڈ نے سرفہرست رہتے ہوئے سیزن کے شاندار آغاز کو یادگار بنا لیا جبکہ ساؤتھمپٹن نے لیسٹر سٹی کو ہرا کر شکست کا بدلہ لے لیا۔

تفصیل کے مطابق دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال کے بڑے مقابلوں میں بڑا جوش وخروش دیکھا جا رہا ہے۔ ٹاپ ٹیم لیورپول کا ٹوٹنہم ہوٹسپر سے ہوا۔ دفاع انداز میں شروع ہونے والئ میچ کے سینتیسویں منٹ میں نمبر ون ٹیم کے فرمینو نے گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں، یہی واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

دوسرے میچ میں ساؤتھمپٹن نے لیسٹر سٹی کو دو ایک کی شکست سے دوچار کر دیا۔ ساؤتھمپٹن نے اس جیت کے ساتھ ہی مدمقابل سے چار ماہ پہلے نو صفر کی بری ہار کا بدلہ اتار دیا۔

 

میچ کے چودھویں منٹ میں لیسٹر سٹی کے گول نے حریف ساؤتھمپٹن کو جوش دلایا۔ انیس منٹ پر حساب برابر ہوا جبکہ اکاسویں منٹ کے گول نے فتح دلا دی۔