ڈوڈوما: (ویب ڈیسک) تنزانیہ میں فٹبال میچ کھیلتے کھلاڑیوں کا شہد کی مکھیوں سے میچ پڑ گیا، پلیئر، ریفری اور تماشائیوں کو بھاگ کر اور لیٹ کر جان بچانی پڑی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنزانیہ کے مقامی فٹبال کلبز کا عام میچ اس وقت خاص بن گیا جب مکھیوں نے ہلہ بول دیا۔
اٹھاون منٹ کے بعد کھلاڑیوں، ریفریر اور حتیٰ کہ تماشائیوں کا میچ شہد کی مکھیوں سے پڑ گیا، سب نے گراؤنڈ پر لیٹ کر اور میدان سے باہر جانے کے لیے بھاگ کر جان بچائی۔
سٹیڈیم میں بیٹھے تماشائی بھی مکھیوں کے حملے سے محفوظ نہ رہے، ان کی بھی ایسی دوڑیں لگیں کہ منظر یادگار بن گیا۔